ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب جیت کر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کا کیا صفایا

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب جیت کر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کا کیا صفایا

Wed, 07 Dec 2022 20:45:39    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کا صفایا کردیا اور 130 سیٹوں پر جیت درج کرتے ہوئے اکثریت حاصل کرلی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق رات آٹھ بجے خبر لکھے جانے تک عام آدمی پارٹی کو 130،  بی جے پی کو 99، کانگریس کو 7 اور دیگر کو 3 پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے 4 دسمبر کو انتخابات ہوئے تھے اور ووٹوں کی گنتی آج بدھ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی  ایم سی ڈی الیکشن کے لیے 1349 امیدوار میدان میں تھے۔

خیال رہے کہ سال 2022 کے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے راجدھانی میں 13638 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ اس الیکشن میں تقریباً 50 فیصد پولنگ ہوئی۔ جس میں سب سے زیادہ پولنگ فیصد وارڈ نمبر 5 بختاور پور میں 65.72 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سب سے کم ووٹنگ وارڈ نمبر 145 و اینڈریوز گنج میں 33.74 فیصد درج کی گئی تھی۔

 2017 میں ہوئے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی نے 270 وارڈوں میں 181 پر کامیابی حاصل کی تھی۔


Share: